متحدہ عرب امارات میں نئے سال سے قبل گرد و غبار کے شدید طوفان کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں نئے سال سے قبل گرد و غبار کے شدید طوفان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے عوام کیلئے الرٹ ییلو الرٹ جاری کردیا،نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق تیز ہوائیں آنے والے دنوں میں حد نگاہ کو متاثر کر سکتی ہیں،ڈرائیونگ کے دوران خطرناک صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو گرد آلود موسم میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز اور گھروں اور عمارتوں کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سمندر کے کنارے جانے والوں کو بھی خبردار کیا گیاہے،تیز ہواؤں کے باعث سمندر میں شدید طغیانی کا امکان ہے۔
خاص طور پر بحیرہ عمان میں حالات زیادہ خراب ہو سکتے ہیں،اس سلسلے میں سات فٹ تک اونچی لہروں کے خدشے کے پیشِ نظر ییلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں رواں برس 309 زلزلے ریکارڈ ہوئے، برٹش جیولوجیکل رپورٹ