واٹس ایپ صارفین اپنا اہم ڈیٹا کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں؟ نیا فیچر متعارف

Dec 29, 2025 | 18:49:PM
واٹس ایپ صارفین اپنا اہم ڈیٹا کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں؟ نیا فیچر متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) میٹا کی زیرِ ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے سٹوریج مینجمنٹ کو مزید آسان بنانے کے لیے اپنے کلیئر  سٹوریج فیچر کا نیا اور سمارٹ ورژن متعارف کروانا شروع کر دیا۔

اس اپڈیٹ شدہ ٹول کے ذریعے صارفین اب  سٹوریج کو زیادہ احتیاط اور وضاحت کے ساتھ منظم کر سکیں گے،نئے فیچر میں پیغامات،سٹار شدہ مواد اور مختلف اقسام کی میڈیا فائلز جیسے تصاویر اور ویڈیوز کو الگ الگ حصوں میں دکھایا جاتا ہے تاکہ اہم ڈیٹا غلطی سے ڈیلیٹ نہ ہو۔

WABetaInfo کے مطابق جب صارف چیٹ ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کا انتخاب کرے گا تو اب صرف ایک سادہ کنفرمیشن پاپ اَپ کے بجائے ایک تفصیلی سکرین نظر آئے گی، اس  سکرین میں عام پیغامات،  سٹار شدہ پیغامات اور محفوظ میڈیا کو الگ سیکشنز میں دکھایا جائے گا  جس سے صارف واضح طور پر دیکھ سکے گا کہ کیا ڈیلیٹ ہونے جا رہا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارف یہ بھی منتخب کر سکیں گے کہ وہ کون سی فائلز ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں جیسے تصاویر، ویڈیوز، ڈاکیومنٹس، آڈیو، اسٹیکرز یا وائس نوٹس، ساتھ ہی یہ بھی بتایا جائے گا کہ ڈیلیٹ کرنے سے کتنی سٹوریج خالی ہوگی۔

یہ نیا  سمارٹ اسٹوریج ٹول چیٹ کی انفارمیشن سکرین یا براہِ راست مین چیٹ لسٹ سے بھی استعمال کیا جا سکے گا، فی الحال یہ فیچر صرف iOS صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں:  رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئیں