رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئیں

Dec 29, 2025 | 18:44:PM
رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کےترقیاتی اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں،جولائی تا نومبر ترقیاتی منصوبوں پر صرف 91 ارب 90 کروڑ روپے خرچ  ہوئے  جبکہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 349 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

دستاویز کے مطابق  ایک ہزار ارب کے مجموعی ترقیاتی بجٹ کا صرف 9.2 فیصد ہی خرچ ہو سکا، وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 68 ارب 41 کروڑ روپے خرچ ہوئے، صوبوں، خصوصی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 19 ارب روپےسےزیادہ اخراجات آئے، وزارت آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں پر 14 ارب 91 کروڑ روپےسے زیادہ خرچ ہوئے۔

اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں پر 8 ارب روپے خرچ ہوئے،  وفاقی وزارت تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں پر 6 ارب روپے تک خرچ کیئے گئے، ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 43 ارب سے زیادہ کےاجراءکی منظوری دیدی گئی 5ماہ میں ارکان پارلیمنٹ کی سکیموں پر کوئی فنڈز خرچ نہ ہوسکے، وزارت منصوبہ بندی کےترقیاتی منصوبوں پر 5 ارب 38 کروڑ روپےسےزیادہ خرچ ہوئے۔

 ریلوے ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر 5 ارب 17 کروڑ روپے کےاخراجات آئے، این ایچ اے کے ترقیاتی منصوبوں پر 20 ارب 73 کروڑ روپے خرچ ہوئے، این ٹی ڈی سی، پیپکوکے ترقیاتی منصوبوں پر 2 ارب 75 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  پہلی بار 8 لاکھ سے زائد کا شتکاروں نے کسان کارڈ حاصل کر لیے