معروف پاکستانی اداکارکےانتقال کی جھوٹی خبروں پر بیٹےکاردعمل آگیا

Dec 29, 2022 | 12:39:PM
فائل فوٹو
کیپشن: معروف پاکستانی اداکارکےانتقال کی جھوٹی خبروں پر بیٹےکاردعمل آگیا
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)گزشتہ دنوں پاکستانی معروف سینئر اداکار فردوس جمال کینسر کی تشخیص کے بعد اسپتال میں داخل ہو گئے تھے، اب وہ سرجری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھر  منتقل ہو چکے ہیں۔اداکار فردوس جمال کے بیٹے بازل فردوس نے سوشل میڈیا، فیس بُک پر اپنے والد کی صحت سے متعلق پوسٹس شیئر کی ہیں۔

بازل فردوس کا اپنی پوسٹ میں کہنا ہے کہ الحمداللّٰہ میرے والد ٹھیک ہیں اور سرجری کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں،  برائے مہربانی والد کی صحت کے حوالے سے جعلی خبریں شیئر کرنے سے گریز کریں اور میرے والد اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

ایک اور پوسٹ میں اپنے والد کے ہمراہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بازل فردوس نے لکھا ہے کہ الحمداللّٰہ میرے والد خیریت سے ہیں اور اُن کے حوصلے بلند ہیں،  برائے مہربانی جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں، اُن کی صحت کے لیے دعا کیا کریں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں سینئر اداکار فردوس جمال کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، ان کے بیٹے اداکار حمزہ فردوس نے تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ والد کا علاج شوکت خانم میں چل رہا ہے۔