ملک بھر میں سیلابی صورتحال،گورنر سندھ نے اے پی سی بلانے کا مطالبہ کردیا

Aug 29, 2025 | 08:57:AM
ملک بھر میں سیلابی صورتحال،گورنر سندھ نے اے پی سی بلانے کا مطالبہ کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے باعث اے پی سی بلانے کا مطالبہ کر دیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاہے کہ ملک کی مجموعی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہئے، سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہئے، وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو بلائیں۔
کامران ٹیسوری نے مزیدکہا کہ سیاست سے بالاتر ہو کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا، آبی ذخائر میں اضافہ کرنا ہوگا، بڑے ڈیمز بنانے سے متعلق فیصلہ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرمیڈیٹ سال دوئم کے نتائج، طلبا کےلیے اہم خبرآگئی
انہوں نے کہاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہے، اگلے سال مزید بارشوں کی توقع کی جا رہی ہے، مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں، کراچی کے تاجراور شہری پنجاب کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے آئیں، پنجاب کے متاثرین کیلئے امدادی سامان کے دو ٹرک روانہ کریں گے۔