پانی کی سطح بلندہونے پر راول ڈیم کے سپیل ویز کھول دیے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر وڑائچ)راول ڈیم میں پانی کی سطح بلندہونے پر ڈیم کے سپیل ویز کھول دیے گئے۔
سپیل ویز پانی کی سطح 1751 فٹ تک پہنچنے پر کھولے گئے،سپیل وے کھلے رہنے کا دورانیہ تقریباً پانچ گھنٹے ہے جوپانی کی سطح 1746 ایکڑ فٹ تک پہنچنے تک کھلے رہیں گے،سپیل ویز کھولنے سے پہلے سائرن بھی بجائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:پولینڈ؛ ایئر فورس کا F-16 طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ
این ڈی ایم اے کے مطابق کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے اس لئے کورنگ نالہ سے ملحقہ رہائشی آبادیوں کے مکین محتاط رہیں،عوام سے التماس ہے کہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں نالہ اور نالے پر بنے عارضی پل کراس کرنے سے گریز کریں۔