96 بچوں کا باپ نوکری چھوڑ کر اپنے بچوں کی تلاش میں نکل پڑا

Aug 29, 2023 | 21:27:PM
96 بچوں کا باپ نوکری چھوڑ کر اپنے بچوں کی تلاش میں نکل پڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسپرم ڈونیشن کے ذریعے 96 بچوں کے والد نے اپنے سارے بچوں کا پتہ لگانے کے لیے نوکری سے استعفیٰ دےدیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جارجیا سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ سافٹ ویئر انجینئر ڈائلن اسٹون مِلر نے اپنے 96 بچوں سے ملنے کے لیے 9,000 میل طویل سفر کا آغاز کردیا ہے۔

ڈائلن نے یہ منصوبہ اس وقت بنایا جب انہوں نے پہلی بار اپنی حیاتیاتی بیٹی ہارپر کی تصویر دیکھی، ڈائلن نے وال سٹریٹ جرنل کو بتایا کہ میں اسے اپنی پہلی اولاد سمجھتا ہوں۔

ڈائلن نے ہارپر سے پہلی ملاقات اس وقت کی جب وہ صرف تین سال کی تھی اور اس وقت سے انہوں نے زیادہ سے زیادہ بیٹی کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ کیا، ایسا کرنے کے لیے انہوں نے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا اور اپنی بچت سے اپنی نئی زندگی کے لیے فنڈز فراہم کیے جبکہ وہ اس سے پہلے ہی اپنے 25 حیاتیاتی بچوں سے مل چکے ہیں۔

اگرچہ یہ ڈائلن کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی یقین سے نہیں جان پاو¿ں گا کہ میرے کتنے بچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کانگو: شدت پسندوں نے شہریوں پر دھاوا بول دیا، 15 افراد ہلاک، متعدد زخمی

واضح رہے کہ 2020 میں ڈائلن اسٹون مِلر کو ایک پیغام موصول ہوا تھا جس میں ان کی حیاتیاتی بیٹی ہارپر کی والدہ نے لکھا تھا کہ یہ کینیڈین تھینکس گیونگ کا موقع ہے اور میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ میرا خاندان آپ کا ہارپر کیلئے شکر گزار ہے۔