شاہد آفریدی اور سہیل خان کی ائرپورٹ پر دلچسپ ملاقات، ویڈیو وائرل

Aug 29, 2023 | 16:07:PM
ایشیا کپ سے قبل پاکستان کرکٹ کے لیجنڈری کھلاڑی شاہد آفریدی اوربھارتی اداکارسہیل خان کے ائرپورٹ پر ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ سے قبل پاکستان کرکٹ کے لیجنڈری کھلاڑی شاہد آفریدی اوربھارتی اداکارسہیل خان کے ائرپورٹ پر ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

فی الوقت شاہد آفریدی یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ میں ”نیو یارک واریئرز“ کے کھلاڑی ہیں ’’دی ٹیکساس چارجرز“ نے سپر اوور میں مقابلہ جیتا تھا جبکہ کرکٹ اسٹار کی فرنچائز پہلے سیزن میں فائنلسٹ تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

شاہد آفریدی اور سہیل خان کی ملاقات ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد ائرپورٹ پر ہوئی۔ شاہد آفریدی نے اس ملاقات کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے۔

شاہد آفریدی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، ’گزشتہ 40 دن سے ٹورنامنٹ اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے عطیات ایونٹس کی وجہ سے امریکہ اور کینیڈا کا سفر کر رہا ہوں اور پاکستان کو یاد کر رہا ہوں مگر ایک بات یقینی طور پر کہہ سکتا ہوں کہ کھیل، خاص طور پر کرکٹ سے زیادہ کوئی بھی چیز لوگوں کو متحد نہیں کرتی، اس کھیل سے پیار ہے۔‘

مزید پڑھیں:  بجلی مہنگی، فنکار بھی برس پڑے

ویڈیو میں شاہد آفریدی اور سہیل خان کو ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ 30 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے میچز کی میزبانی سری لنکا اور پاکستان کریں گے، پہلا میچ ملتان میں ہوگا جس میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔