ویوین رچرڈز کی شاہین آفریدی سے متعلق بڑی پیشگوئی 

Aug 29, 2023 | 15:13:PM
مشہور ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر  سر ویون رچرڈز نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق ورلڈکپ کیلئے پیشگوئی کی ہے۔  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیساک) مشہور ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر  سر ویون رچرڈز نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق ورلڈکپ کیلئے پیشگوئی کی ہے۔  

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ویوین رچرڈز نے شاہین آفریدی کو ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر قرار دیا۔

ویوین رچرڈز نے کہا کہ شاہین آفریدی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لیں گے، میں نے شاہین  کو پاکستان میں دیکھا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by ICC (@icc)

انہوں نے کہا کہ میں نے پی ایس ایل کے دوران وقت گزارا، شاہین آفریدی کو بہت آگے بڑھتے ہوئے دیکھا ہے، وہ ایک پرعزم کھلاڑی ہے ،وہ میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان رہا نہیں ہوں گے؟ بڑی رکاوٹ سامنے آ گئی

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ رواں برس 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے جارہا ہے جس میں پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو ہوگا۔