آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

Aug 29, 2022 | 10:05:AM
آج موسم کیسا رہے گا؟
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواء کے بیشتر اضلاع میں مو سم گرم اور خشک رہے گا۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا لیکن مری، گلیات، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ 

کشمیر اور گلگت بلتستان  میں  مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ بارکھان، ژوب، موسیٰ خیل، قلات اور خضدار میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی ہے۔