اداکارہ زباب رانا کے والد کو رونا وا ئرس کی وجہ سے انتقال کر گئے

Aug 29, 2021 | 18:28:PM
 اداکارہ زباب رانا کے والد کو رونا وا ئرس کی وجہ سے انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ زباب رانا کے والد کا کورونا وائر س کےباعث انتقال کرگئے۔

 تفصیلات کے مطابق اداکار فیضان خواجہ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر زباب رانا کے والد کے انتقال سے متعلق پیغام جاری کیا۔ فیضان خواجہ نے لکھا کہ میری دوست زباب رانا کے والد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے اور اس وقت میری دوست انتہائی تکلیف میں ہے، آپ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ زباب کو صبر اور ہمت دے۔

یہ بھی پڑھیں:100 بچوں کے قاتل کی زندگی پر بننے والی فلم کا پوسٹر جاری

دوسری جانب زباب رانا کی ٹیم کی جانب سے بھی ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ براہِ کرم! زباب رانا کے مرحوم والد کے لیے سورہ فاتحہ پڑھیں۔اداکارہ کے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر صارفین اور شوبز ستاروں کی جانب سے  دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نور بخاری کو کس ڈرامہ کی آفر مسترد کرنے کا پچھتا وا آج بھی ہے؟