اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا کی بڑی بہن اور بلاگر سحر کی بات کس سے پکّی ہوئی

Aug 29, 2021 | 16:17:PM
 اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا کی بڑی بہن اور بلاگر سحر کی بات کس سے پکّی ہوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)لالی وڈ کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا کی بڑی بہن اور بلاگر سحر کی بات پکّی ہوگئی۔

تفصیلا ت کے مطابق جنت مرزا کی بہن سحر نے  انسٹاگرام پر اپنی بات پکّی ہونے کی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کے منگیتر عُمر شہزاد اُنہیں منگنی کی انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔سحر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے منگیتر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ میرے لیے بہترین تحفہ ہیں، میری زندگی میں آپ کا ہونا ایک نعمت ہے، ہر روز، میں اللّہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ آپ میری زندگی میں ہیں اور آپ میرے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تڑپ تڑپ کے اس دل سے آہ نکلتی رہی ۔۔سلمان خان کے فلمی سو نگ پر حریم شاہ کا ہو شربا ڈانس ۔۔ویڈیو وائرل

اُنہوں نے لکھا کہ ’میں بہت خوش ہوں کہ میں آپ کو اپنا کہہ سکوں اور آپ کو اپنا کہوں، میں دعا کرتی ہوں کہ میں ہمیشہ تمہیں وہ چیز دوں جو زندگی میں تمہیں درکار ہو اور یہ کہ تم ہمیشہ میرا ہاتھ تھامنے کے لیے موجود رہو اور یہ کہ تم اس سفر پر میرے ساتھ چلتے رہو جسے ہم زندگی کہتے ہیں۔

یاد رہے کہ جنت مرزا کی بڑی بہن سحر بلاگر ہیں اور اُن کا اپنا یوٹیوب چینل بھی ہے جبکہ عُمر شہزاد موسیقار ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Seharrr.???? (@cecesland)

یہ بھی پڑھیں:نور بخاری کے بعد ایک اور ادا کا رہ کا مذہب کی جا نب لگائو۔۔ شوبز کو خیرباد کہہ دیا