کراچی: موٹر سائیکل سوار  ملزموں کی فائرنگ۔۔ پولیس اہلکار جاں بحق

Aug 29, 2021 | 10:42:AM
کراچی: موٹر سائیکل سوار  ملزموں کی فائرنگ۔۔ پولیس اہلکار جاں بحق
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی کے علاقے  اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکل  سوار ملزموں نے گولیاں مار کر پولیس اہلکار کی جان لے لی ۔

تفصیلات  کے مطابق تھانہ منگھو پیر میں تعینات پولیس اہلکار ہوٹل پر کھانا کھا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کر دی جس کےنتیجے میں اہلکار اکرم موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس نے وقوعہ سے ثبوت جمع کر لئے جبکہ مقتول اہلکار کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل کر لیا گیا ، مقتول کو دو گولیاں لگیں ۔ اہلکار کی شناخت اے ایس آئی اکرم کے نام سے ہوئی ۔

 یہ بھی پڑھیں: کورونا کے وار جاری۔۔مزید 69 افراد جاں بحق