کورونا کے وار جاری۔۔مزید 69 افراد جاں بحق

Aug 29, 2021 | 10:20:AM
کورونا کے وار جاری۔۔مزید 69 افراد جاں بحق
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) کورونا وائرس سے  مزید 69 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 3 ہزار909 نئے کیسز  بھی سامنے آ گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 62 ہزار 918 ٹیسٹ کئے گئے، مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 604 تک جا پہنچی۔  کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 52 ہزار 481 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 4 لاکھ 29 ہزار 422، ۔پنجاب میں 3 لاکھ 89 ہزار 688، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 60 ہزار 759، اسلام آباد میں 98 ہزار 739، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 855، بلوچستان میں 32 ہزار 157 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 31 ہزار 861 ہوگئی۔اس کے علاوہ  10 لاکھ 33 ہزار 373 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ، 517 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں، 6 ہزار 173 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کےمتعلق محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی