اینٹی کرپشن عدالت نےہیڈ کلرک یونس کو سزا سنادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد خان بابر)سپیشل جج اینٹی کرپشن عدالت نے کلرک ضلع کونسل کو کرپشن کیس میں سزا سنادی،مجرم ہیڈ کلرک یونس کو 8 سال قید بامشقت اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق سال 2024 میں اینٹی کرپشن ٹیم نے ریڈ کرکے ملزم کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا، ملزم کے خلاف 17/24 مقدمہ اینٹی کرپشن میں درج ہے ۔
ترجمان اینٹی کرپشن کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔
یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ پر امریکہ کے 25 ارب ڈالر اس جنگ پر خرچ ہو چکے ہیں