بانی کو رات کے وقت ہسپتال لے گئے، گھروالوں کو اطلاع نہیں دی، سلمان اکرم راجا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرام ر نے کہا ہے کہ بانی کو گزشتہ شب پمز اسپتال لاینے کی ان کے گھر والوں کو اطلاع نہیں دی گئی، بانی پی ٹی آئی کو رات کے وقت ہسپتال لانے کی مذمت کرتے ہیں۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے ملکی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے بانی کے گھر والوں کو آگاہ نہ کرنے کی مذمت کی۔
اسلام آباد میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عام قیدی بھی ہو تو طبی سہولیات سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ نے ملاقات کا حکم دیا لیکن حکمنامہ پر عمل نہیں ہوا، نومبر کے بعد بانی پی ٹی آئی کے اہلخانہ کو ملاقات نہیں کرنے دی گئی، مطالبہ کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ سماعت کرے اور ہمارا کیس سنے۔
اس پریس کانفرنس میں اسد قیصر اور محمد زبیر نے بھی سلمان اکرم راجا کے ساتھ بات کی۔
اسد قیصر نے کہا کہ بانی کو ان کے حقوق نہیں مل رہے، ہمارے لیے یہ ملک بنانا ری پبلک بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: بندرگاہوں کی ناکہ بندی؛ ایرانی ریال کی ویلیو میں مزید شدید کمی