گوشت کی قیمتیں آپے سے باہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جائیں تو جائیں کہاں؟اوپن مارکیٹ میں ریڈ میٹ کیساتھ وائٹ میٹ بھی غریب کی پہنچ سے باہر ہو گیا۔
اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت بھی 511روپے کلو میں فروخت ہونے لگا،صارفین کو ایک مرغی 1200سے 1300روپے میں پڑنے لگی،مٹن سرکاری قیمت 1600 مارکیٹ میں 3500روپے کلو جبکہ بیف سرکاری قیمت 800 کی بجائے 1400 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔
پیرا فورس اور ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ کر اسکی۔
یہ بھی پڑھیں: سونا رکھنے والے افراد خبردار!