پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، سائبر کرائم اور آن لائن ہراسگی کے خلاف نئے اقدامات کی منظوری

Apr 29, 2026 | 12:24:PM
 پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، سائبر کرائم اور آن لائن ہراسگی کے خلاف نئے اقدامات کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)پنجاب حکومت نے سوشل میڈیا پر خواتین اور بچوں کی جنسی ہراسگی، بلیک میلنگ اور دیگر ڈیجیٹل جرائم کے خلاف کارروائی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت اجلاس میں سائبر کرائم کیسز میں پولیس کو براہِ راست کارروائی کا اختیار دینے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔

فیصلے کے تحت اب آن لائن ہراسگی اور سائبر کرائم کے مقدمات براہِ راست درج کیے جا سکیں گے، جبکہ متاثرہ افراد کو شکایات کے اندراج کے لیے آسان اور فوری رسائی فراہم کی جائے گی، اس سے قبل ان معاملات میں پولیس کے اختیارات محدود تھے اور کارروائی میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:گھر خریدنا ہوا آسان!اسٹیٹ بینک نے خوشخبری سنا دی

 پنجاب حکومت نے سائبر کرائم کے مؤثر انتظام کے لیے سی سی ڈی  کی طرز پر ایک نیا محکمہ قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے جو ڈیجیٹل جرائم کی نگرانی اور ان کے تدارک کے لیے کام کرے گا۔

پولیس حکام کے مطابق نئے فیصلے سے خواتین اور نوجوانوں کو بہتر تحفظ فراہم کیا جائے گا۔