وزیرداخلہ محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

Apr 29, 2025 | 15:04:PM
وزیرداخلہ محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرداخلہ محسن نقوی کی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے امیر جماعت اسلامی کو نیشنل سکیورٹی کونسل کے فیصلوں سے آگاہ کیا،وزیر داخلہ نے حافظ نعیم الرحمان کو پاکستان کے موقف،فیصلوں سے آگاہ کیا۔

حافظ نعیم الرحمان کی پاکستان کے اصولی موقف کی تائید،بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بھارت کے معاملے پر پوری قوم یکجا ہے۔

کشمیریوں کو قتل کرنے والی بھارتی سرکار کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئں۔

حافظ نعیم الرحمان نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جان بوجھ کر سازش کے ذریعے بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے۔

سیاسی اکابرین اور قوم بھارت کی کسی بھی جارحیت کے خلاف یکجان ہیں۔

پاکستان کی بہادر مسلح افواج دفاع وطن کے لئے پوری طرح تیار ہیں، اس موقع پر جماعت اسلامی کے سینئر رہنما لیاقت بلوچ بھی ملاقات میں موجود تھے۔