امریکا: پولیس حراست میں ایک اور  شہری  دم گھٹنے سے مارا گیا

Apr 29, 2021 | 12:33:PM
 امریکا: پولیس حراست میں ایک اور  شہری  دم گھٹنے سے مارا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں پولیس افسروں نے دوران حراست روایتی طریقہ گرفتاری اپناتے ہوئے  ایک اورشہری کوموت کی وادی میں دھکیل دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  کیلی فورنیا میں پولیس افسروں کے ہاتھوں دم گھٹنے سے ایک اور  جوان 26 سالہ ماریوگونزیلز ہلاک ہوگیا۔ پولیس کی جانب سے نوجوان کو گرفتاری کے وقت 5 منٹ تک زمین پرزبردستی دبائے رکھا گیا جس کے باعث دم گھٹنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق 26 سالہ شہری کی موت سے متعلق تمام تفصیلات دوکیمروں کی ویڈیو فوٹیج کی مدد سے ملیں۔ نوجوان کی موت کا واقعہ 19 اپریل کوایک پارک میں پیش آیا تھا۔ واقعہ سے متعلق پولیس کو ایک کال موصول ہوئی کہ پارک میں ایک مشتبہ شخص نشے کی حالت میں موجود ہے۔ پولیس فوری طورپرپارک پہنچی تو نوجوان کو اپنی شناخت بتانے میں دشواری ہوئی۔ جس پر پولیس نے اس کے ہاتھ کمرکے پیچھے باندھنے کی کوشش کی لیکن جب اس نے مزاحمت کی تو پولیس نے اس کو زمین پر گرادیا اورپولیس نے اپنی کہنی سے اس کی گردن کودبانا شروع کردیا۔ نوجوان خود کوچھڑوانے کی کوشش کرتا رہا ، تاہم اس کے بعد ایک افسرنے اپنے گھٹنے سے اسکی گردن پرجبکہ دوسرے نے کہنی کندھے پررکھی۔وڈیوکے مطابق گونزیلزسانس لینے کی کوشش کررہا ہے اورساتھ ساتھ کہہ رہا ہے کہ اس نے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ جس کے بعد اسکی حالت مزید غیرہوگئی جس کے بعد پولیس کی جانب سے گونزیلزکوہلا جلا کرمصنوعی طریقے سے سانس دینے کی کوشش بھی کی گئی۔

یاد  رہے کہ اس طرح کا واقعہ گزشتہ برس بھی پیش آیا تھا، جس میں ایک افریقی نژاد امریکی سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت بھی پولیس تشدد اور  طاقت کے بے جا استعمال سے ہوئی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل میڈیا کی مودی پر طنز  کی بوچھاڑ۔۔ ہندوستان کو ’’مودی ستان‘‘ بنا دیا