پی پی چیئرمین بلاول بھٹو سےپارٹی کے اہم رہنماؤں کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر بات چیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاجز جمالی) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی )کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے اہم رہنماوں نے ملاقات کی، ملاقات میں میگا منصوبوں میں پیشرفت اور ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے بات چیت کی گئی۔
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سینئر وزیر شرجیل میمن نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔

انہوں نے ٹرانسپورٹ سے متعلق عوامی میگا منصوبوں میں پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔
رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں پر ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

بلدیات کے وزیر سید ناصر حسین شاہ نے بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی،انہوں نے اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا۔

مزید برآں، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان سے ملاقات کیلئے 6 نام سامنے آگئے