ٹرمپ نے مزید 2 شہروں میں ’’قوت استعمال کرنے کی اجازت‘‘ کیساتھ فوج تعینات کردی

Sep 28, 2025 | 10:06:AM
ٹرمپ نے مزید 2 شہروں میں ’’قوت استعمال کرنے کی اجازت‘‘ کیساتھ فوج تعینات کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے مزید 2 شہروں میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

ٹرمپ نے وفاقی اداروں خصوصاً آئی سی ای (امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ) کی تنصیبات پر ہونے والے مظاہرین کے حملوں کو روکنے کے لیے اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ اور جرائم روکنے کے لیے ٹینیسی کے شہر میمفِس میں فوجی دستے بھیجنے اور ضرورت پڑنے پر پوری قوت استعمال کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ محکمۂ جنگ کے وزیر پیٹ ہیگسیٹھ کو حکام کی حفاظت کے لیے تمام ضروری فوجی یونٹس فراہم کرنے کا حکم دے رہے ہیں۔

ٹینسی گورنر بل لی نے کہا ہے کہ میمفِس میں قومی گارڈ، متعدد وفاقی ایجنسیوں کے ایجنٹس اور اضافی ٹینیسی ہائی وے پٹرول افسران اگلے ہفتے سے تعینات ہو سکتے ہیں۔

ریاستی گرانٹس کے ذریعے میمفِس کی عوامی حفاظت کے لیے 100 ملین ڈالر فراہم کیے جائیں گے ، ان کا مقصد امن و امان بحال کرنا ہے، ہمارے پاس اس شہر کو دوبارہ محفوظ بنانے کا ایک موقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں ایشیا کپ فائنل 100 سے زائد سینما گھروں میں دکھائے جانے کا اعلان

اس سے قبل جون میں امریکی حکام نے رپورٹ کیا تھا کہ جنوبی پورٹ لینڈ کے ایک آئی سی ای مرکز کے قریب مبینہ طور پر شرپسندوں نے آتشگیر مادہ رکھا اور آگ لگانے کی کوشش کی گئی۔

دوسری طرف امریکی صدر ٹرمپ کے اس فیصلے پر بڑے پیمانے پر تنقید کی جا رہی ہے، پورٹ لینڈ کے مقامی رہنماؤں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بغیر واضح مقامی یا ریاستی درخواست کے کی گئی فوجی مداخلت قانونی اور آئینی پیچیدگیاں پیدا کر سکتی ہے اور تناؤ بڑھا سکتی ہے۔