پاک بھارت فائنل کیلئے ایڈوائزری جاری، عمل نہ کرنیوالوں کو قید و جرمانہ کرنیکا فیصلہ

Sep 28, 2025 | 09:43:AM
پاک بھارت فائنل کیلئے ایڈوائزری جاری، عمل نہ کرنیوالوں کو قید و جرمانہ کرنیکا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کرکٹ فائنل سے قبل دبئی پولیس نے تماشائیوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ۔
دبئی سٹیڈیم کا انتظام کرنے والی ایونٹس سکیورٹی کمیٹی کاکہناہے کہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میچ کے لیے تمام حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
منتظمین نے شائقین پر زور دیا کہ وہ کھیل کے دوران کھیلوں کے جذبے کا مظاہرہ کریں اور تمام قوانین اور ضوابط کی پابندی کریں تاکہ متحدہ عرب امارات کی مہذب تصویر اور دبئی کی عالمی معیار کے کھیلوں کی میزبانی کا وقار برقرار رہے۔
منتظمین کے مطابق دبئی پولیس کے تمام خصوصی یونٹس کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور سٹیڈیم کی سکیورٹی میں کسی قسم کی خلاف ورزی پر سختی سے نمٹا جائے گا۔
دبئی پولیس نے کرکٹ فینز سے درخواست کی ہے کہ کوئی بھی ایسا عمل نہ کریں جو عوامی سلامتی کے لیے خطرہ بنے او رسٹیڈیم میں نظم و ضبط کو متاثر کرے یا نفرت و نسل پرستی کو فروغ دے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا،گرین شرٹس جیت کیلئے پر عزم
پولیس کے مطابق تماشائی ممنوعہ اشیاء کی فہرست چیک کریں اور ہدایات پر عمل کریں، ممنوعہ اشیاء لانے یا بدتمیزی پر 5 ہزار سے 30 ہزار درہم تک جرمانہ او 3 ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شائقین پولیس اور نجی سکیورٹی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، ٹکٹ کی درستگی چیک کریں، صرف مختص گیٹ سے داخل ہوں، شائقین میچ سے 3 گھنٹے پہلے سٹیڈیم پہنچیں، ہر درست ٹکٹ پر صرف ایک بار داخلے کی اجازت ہے۔