پاکستانی کھلاڑیوں کی وارم اپ میچ کی تیاری کیلئے حیدرآباد میں بھرپور ٹریننگ

Sep 28, 2023 | 19:03:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ میچز کی تیاری کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں نے حیدرآباد کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں ٹریننگ کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی، سیشن میں حارث رؤف شامل ہوئے۔ ان کے علاوہ آل راؤنڈر افتخار احمد، آل راؤنڈر سلمان علی آغا، اوپنر فخر زمان، فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر، ریزرو وکٹ کیپر محمد حارث اور فاسٹ بولر زمان خان بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ میں شامل اہم فاسٹ بولر کا ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کھلاڑیوں نے سٹیڈیم کے اندر وارم اپ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں اور نیٹ ایریا میں نیٹ سیشن کیا۔ 

واضح رہے کہ پاکستان کل نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گا۔