ورلڈکپ میں شامل افغان فاسٹ بولر کا ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Sep 28, 2023 | 12:05:PM
اپنے ملک کی نمائندگی کرنا بہت ہی فخر کی بات ہے لیکن میں ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو جاؤں گا۔ورلڈکپ کے لیے افغان ٹیم میں شامل نوجوان فاسٹ بولر نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اپنے ملک کی نمائندگی کرنا بہت ہی فخر کی بات ہے لیکن میں ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو جاؤں گا۔ورلڈکپ کے لیے افغان ٹیم میں شامل نوجوان فاسٹ بولر نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

بھارت میں چند روز بعد شروع ہونے والے  والڈکپ میں شامل دو سال سے بھی زائد عرصے بعد کم بیک کر کے ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے والے 24 سالہ افغان فاسٹ بولر نوین الحق نے ورلڈکپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نوین الحق نے لکھا کہ اپنے ملک کیلئے کھیلنا باعث فخر ہوتا ہے لیکن میں اپنے کیرئر کو طویل کرنے کیلئے اس والڈ کپ کے بعد میں ایک روزہ کرکٹ سےریٹائر ہوجاؤں گا 

افغان طالبان کا پاکستان پر سرحد پار سے حملہ کرنیوالے 200 عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

تاہم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے اپنی ٹیم کو دستیاب رہوں گا۔نوجوان فاسٹ بولر نے مزید لکھا کہ یہ بہت ہی مشکل فیصلہ ہے لیکن اپنے کیرئیر کو طویل کرنے کے لیے یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا، افغان کرکٹ بورڈ اور تمام چاہنے والوں کا سپورٹ کرنے کے لیے بہت شکریہ۔

نوین الحق انٹرنیشنل کرکٹ کے علاوہ دنیا بھر میں ہونے والی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز بھی کھیلتے ہیں جن میں پی ایس ایل، بگ بیش، لنکا پریمیئر لیگ اور آئی پی ایل شامل ہے۔