ثناء خان اور مفتی انس کا راکھی ساونت کے مسلمان ہونے پر ردعمل کا اظہار

Sep 28, 2023 | 17:33:PM
ثناء خان اور مفتی انس کا راکھی ساونت کے مسلمان ہونے پر ردعمل کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی متنازع ادکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کے مذہب تبدیلی کے معاملے پر بھارتی مفتی انس اور ان کی اہلیہ و سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔

حال ہی میں ایک بھارتی میڈیا رپورٹر نے ثناء خان سے بات کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ جس طرح سے خود میں ایک بہت بڑی اور اچھی تبدیلی لیکر آئیں یہ ایک خوش آئند بات ہے لیکن آپ راکھی ساونت کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گی؟ 
رپورٹر نے ثناء خان سے مزید کہا کہ "سب کا کہنا ہے کہ راکھی نے مذہب تبدیل کرنے کا ڈرامہ کر رہی ہیں اور اس کی آڑ میں اسلام کا مذاق بنا رہی ہیں آپ اس معاملے پر بھی روشنی ڈالیں۔"

ثناء خان اس سوال کو سنتے ہی کچھ کشمکش کا شکار ہوتی نظر آئیں تو ایسے میں آپ کے برابر میں کھڑے ان کے شوہر  مفتی انس نے بیچ میں مداخلت کرتے ہوئے اس سوال پر اپنا ردِ عمل دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ " ثناء یہ سب نہیں دیکھتی ہیں، ان کو اس معاملے کے حوالے سے پتہ بھی نہیں ہے، اگر آپ کو ثناء سے کچھ ان کے متعلق پوچھنا ہے تو لازمی پوچھیں لیکن جس بات کا انہیں علم نہیں وہ نہ پوچھیں۔"

یہ بھی پڑھیں:عطاءاللہ عیسی خیلوی کے انتقال کی افواہیں ،قریبی ساتھی نے پیغام جاری کردیا

انہوں نے راکھی ساونت کے تنازع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ"میری یہی کوشش ہے کہ راکھی کے جو مسئلے چل رہے ہیں اس پر مل کر بیٹھا جائے اور اس کو جلد از جلد حل کیا جائے۔"