عطاءاللہ عیسی خیلوی کے انتقال کی افواہیں ،قریبی ساتھی نے پیغام جاری کردیا

Sep 27, 2023 | 21:29:PM
عطاءاللہ عیسی خیلوی کے انتقال کی افواہیں ،قریبی ساتھی نے پیغام جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستانی  لیجنڈری گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کی سوشل میڈیا پرموت کی افواہوں پر قریبی دوست  نے پیغام جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عطاءاللہ کے قریبی دوست طارق مشانی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گلوکار کی موت کی چلنے والی خبر جھوٹی ہے وہ لندن میں خیریت سے ہیں۔

 طارق مشانی نے کہا ہے کہ وہ  لندن میں اپنے گھر میں خیریت سے ہیں، عوام پروپیگنڈہ پر یقین نہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خدا کا خوف کریں اپنے قومی ہیروز کے ساتھ ایسا پروپیگنڈہ غیر اخلاقی حرکت ہے۔