گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا 

Sep 28, 2023 | 15:31:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پشاور کے علاقے دلہ زاک روڈ میں گرمی سے پریشان نشئی بینک اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق نجی بینک کے اے ٹی ایم بوتھ میں نشے کے عادی شخص کی سونے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو گرمی سے پریشان ہو کر اے سی کی ٹھنڈک لینے کیلئے اے ٹی ایم بوتھ میں داخل ہوا اور دروازہ لاک کرکے سو گیا۔

مزید پڑھیں:  پکنک مناتے خاندان پر ریچھ کا دھاوا،پسند کی چیزیں کھا کر واپس چلا گیا ،ویڈیو وائرل

بعد ازاں پولیس نے وائرل ویڈیو دیکھ کر اے ٹی ایم کا دروازہ کھول کر نشئی کو باہر نکالا۔