سالگرہ پارٹی، ملک ریاض کے پڑپوتے نے سدھو موسے والا کی یاد تازہ کر دی

Sep 28, 2023 | 13:24:PM
پاکستانی معروف بزنس ٹائیکون ملک ریاض کے پر پوتے کی سالگرہ کی تقریب میں ’سدھو موسے والا‘ کی انوکھی تھیم نے سب کی توجہ اپنی جانب کرلی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف بزنس ٹائیکون ملک ریاض کے پڑ پوتے کی سالگرہ کی تقریب میں ’سدھو موسے والا‘ کی انوکھی تھیم نے سب کی توجہ اپنی جانب کرلی۔

ان دنوں سالگرہ کی تقریب یکسر تبدیل ہوچکی ہے یعنی غبارے اور ربن کی سجاوٹ کی جگہ منفرد تھیم کا راج ہے۔ خاص طور پر چھوٹے بچوں کی سالگرہ پر جہاں آج کل بچے اپنی سالگرہ پر مشہورِ زمانہ کارٹون ’کوکو میلن‘ اور ’فیروزن‘ کی تھیم رکھوا کر خوشی محسوس کرتے ہیں وہیں پاکستان کے امیر ترین شخص ملک ریاض کے پڑپوتے کی برتھ ڈے تھیم پر کسی کارٹون کے بجائے پنجابی گلوکار ’سدھو موسے والا‘  کی تھیم کا انتخاب کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھا بچہ سدھو موسے والا کی طرح تیار ہے اور اس نے سدھو کی طرح سر پر پگڑی اور ہوڈی پہنی ہوئی ہے جبکہ ہاتھوں میں دو کھلونا گن بھی پکڑی ہوئی ہیں۔

سالگرہ کے مقام کی سجاوٹ میں سدھو موسے والا کے پوسٹرز، سیاہ اور سرمئی غبارے جبکہ سدھو کا گانا ’دل دا نی مارا‘ اور تصویر کے ساتھ بنا ہوا کیک شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں آئی فون اسٹور سے کروڑوں کے موبائل چوری 

سالگرہ کی تصاویر میں ننھے بچے کی والدہ اور دو چھوٹے بچوں کو بھی سدھو موسے والا کی طرح سیاہ پگڑی پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔