امریکا میں آئی فون اسٹور سے کروڑوں کے موبائل چوری 

Sep 28, 2023 | 12:58:PM
 دنیا بھر کے تمام ممالک میں سے سپر پاور مانے جانے والس ترقی یافتہ ملک امریکا میں آئی فون اسٹور سے لاکھوں، کروڑوں کی مالیت آئی فون چرا لیے گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا بھر کے تمام ممالک میں سے سپر پاور مانے جانے والا ترقی یافتہ ملک امریکا میں آئی فون اسٹور سے لاکھوں، کروڑوں کی مالیت کے  آئی فون چرا لیے گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوانوں کا ایک بڑا حجوم آئی فون اسٹور کے باہر موجود ہے جبکہ کئی نوجوان اس اسٹور کے اندر لوٹ مار کر رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

ہر شخص کے ہاتھ میں ایک نہیں بلکہ کئی نئے آئی فون 15 پرو میکس موجود ہیں۔ لوٹ مار کرنے کے دوران مقامی پولیس کو آتا دیکھ کر بھی یہ اوباش نوجوان ڈر کر بھاگے نہیں بلکہ آئی فون پر ہاتھ صاف کرتے رہے۔ جب تک آخری موبائل فون اسٹور سے اٹھا نہیں لیا۔

مذکورہ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے مختلف تاثرات تھے۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ لوٹ مار ہونے کے بعد بھی وہ سپر پاور ہی رہے گا، اس کا کچھ نہیں بگڑے گا۔ وہی دوسری شخص کا کہنا تھا کہ امریکا کی مالی حالت اس وقت بہت یادہ نازک ہے کیونکہ اس وقت سپر پاور امریکا پر بھی 33عشاریہ 1 ٹریلین قرض ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی فون 15 سیریز کی قیمت اور پی ٹی اے ٹیکس کتنے ہونگے؟