ایران سے دہشتگردوں کا حملہ۔۔ پاک فوج کا سپاہی شہید ۔۔ جوان زخمی

Sep 28, 2021 | 22:10:PM
،کا ،پاک فوج ،کے سپاہی ،پر حملہ ایران، سے، دہشتگردوں
کیپشن: فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) ایران سے دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کے سپاہی کو شہید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشتگردوں نے ایرانی علاقے سے فرنٹیئر کور (ایف سی) چوکی پر حملہ کیا، حملہ بلوچستان کے جنرل ایریا چوکب میں کیا گیا۔اطلاعا ت کے مطابق  دہشت گردوں نے چھوٹے ہتھیاروں سے چوکی پر حملہ کیا۔ فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی مقبول شاہ شہید  جبکہ ایک جوان زخمی بھی ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایران کے متعلقہ حکام کو واقعہ کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملکہ رانیہ نے اپنی بیٹیوں کی سالگرہ پر انوکھا اقدا م کر دیا۔۔ویڈیو وا ئرل