ملکہ رانیہ نے اپنی بیٹیوں کی سالگرہ پر انوکھا اقدا م کر دیا۔۔ویڈیو وا ئرل

Sep 28, 2021 | 20:03:PM
ملکہ رانیہ،کا ،بیٹییوں،کی ،سالگرہ،پر انوکھا اقدام
کیپشن: ملکہ رانیہ کی بیٹیوں کے ساتھ فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) اردن کی ملکہ رانیہ نےصرف اپنے  بلکہ بیرون ملک بھی جا نی جا تی ہیں۔ان کو دنیا کی خو بصورت ترین ملکہ بھی کہا جا تا ہے ۔انہوں نے اپنی بیٹیوں کی سالگرہ پر ان کی بچپن سے جوانی تک کی ویڈیوانٹرنیٹ پر پوسٹ کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 51سالہ ملکہ رانیہ کی بیٹی شہزادی سلمیٰ اور شہزادی ایمان کی سالگرہ ایک دن کے وقفے سے آتی ہے۔ شہزادی سلمیٰ کی پیدائش 26جبکہ شہزادی ایمان کی 27ستمبر  ہے۔

 شہزادی سلمیٰ نے اپنی 21ویں سالگرہ منائی اور شہزادی ایمان نے 25ویں۔اس بار ملکہ رانیہ نے اپنی بیٹیوں کی سالگرہ منانے کے لیے ان کی بچپن سے اب تک کی ویڈیوز کو یکجا کرکے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر دیا۔ اس ویڈیو میں شہزادیوں کو بچپن میں اپنی ماں کے ساتھ کھیلتے کودتے بھی دکھایا گیا ہے ۔ شہزادیوں کی ہائی سکول گریجوایشن کی تقریب بھی اس ویڈیو میں دکھائی گئی ہے۔اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں ملکہ رانیہ لکھتی ہیں کہ ”میری پیاری بیٹیوں ایمان اور سلمیٰ کو سالگرہ مبارک۔“

یہ بھی پڑھیں:اداکار سدھارتھ شکلا کی قریبی دوست شہناز گِل کی فلم ’حوصلہ رکھ‘ کا ٹریلر جاری