کتے کے گوشت پر مکمل پابندی لگا نے پر غور

Sep 28, 2021 | 20:43:PM
جنوبی کوریا۔کتا۔گوشت۔پابندی
کیپشن: کتے کے گوشت کی دکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)جنوبی کوریا میں کتے کے گوشت پر مکمل پابندی لگائے جانے پر غور شروع کردیا گیا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے ملک میں کتے کے گوشت کے استعمال پر پابندی لگانے پر غور شروع کردیا۔
 یہ پہلا موقع ہے کہ صدر نے کتے کے گوشت پر مکمل پابندی کے امکان کو ظاہر کیا۔جنوبی کورین صدر نے یہ امکان اس وقت ظاہر کیا جب ملک میں لاوارث جانوروں کے تحفظ کے لئے نئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ زیادہ تر کوریائی باشندوں نے کبھی کتے کا گوشت نہیں کھایا اور حالیہ برسوں میں اس کی مانگ میں کمی ہوئی ہے لیکن اندازہ لگایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا میں ہر سال 10 لاکھ کتوں کو کھانے کے لیے ذبح کیا جاتا ہے۔جنوبی کوریا میں کتوں اور بلیوں کے ذبح پر پابندی کا قانون پہلے سے موجود ہے لیکن ان کو استعمال کئے جانے پر مکمل پابندی نہیں تھی تاہم حالیہ برسوں میں جنوبی کوریا میں کتے کا گوشت کھانے کا رجحان کم ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ملکہ رانیہ نے اپنی بیٹیوں کی سالگرہ پر انوکھا اقدا م کر دیا۔۔ویڈیو وا ئرل