جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بنگلہ دیشی آرمی چیف سےملاقات،عالمی و علاقائی سلامتی کے ماحول پر تبادلہ خیال

Oct 28, 2025 | 21:37:PM
جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بنگلہ دیشی آرمی چیف سےملاقات،عالمی و علاقائی سلامتی کے ماحول پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جنرل ساحر شمشاد مرزا، NI, NI (M), چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے سرکاری دورے کے دوران ڈھاکہ کے آرمی ہیڈ کوارٹرز میں بنگلہ دیش کی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل وقار الزمان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے مثبت انداز کو سراہا اور عسکری قیادت کے مختلف سطحوں پر باقاعدہ تبادلوں کے دوروں کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔دونوں عسکری قیادتوں کا ابھرتے ہوئے عالمی اور علاقائی سلامتی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ بات چیت میں تربیت، مشترکہ مشقوں اور انسداد دہشت گردی میں تجربات کے اشتراک سمیت شعبوں کا احاطہ کیا گیا۔دونوں فریقوں نے متعدد پلیٹ فارمز پر خلل ڈالنے والی اور تفرقہ انگیز معلومات پھیلانے کی کوششوں سے پیدا ہونے والے ابھرتے ہوئے چیلنجوں کو بھی نوٹ کیا، انہیں ایک مشترکہ تشویش کے طور پر تسلیم کیا۔انہوں نے ان خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کیلئےتعاون اور مشترکہ کوششوں کو بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان دشمنی ، جھوٹے بھارتی میڈیا کی ایک اور پروپیگنڈا سازش بے نقاب