جسٹس جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت، مقدمے کی سماعت کیلئے مقرر بینچ ٹوٹ گیا  

Oct 28, 2025 | 15:32:PM
جسٹس جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت، مقدمے کی سماعت کیلئے مقرر بینچ ٹوٹ گیا  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جسٹس جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس جہانگیری ڈگری کیس کی سماعت کرنے والا دو رکنی بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس خادم حسین سومرو نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل بینچ کر رہا تھا، سماعت کے دوران اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست مقرر تھی۔

دورانِ سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے خود کو بنچ سے الگ کر لیا۔

جسٹس خادم حسین سومرو کے معذرت کرنے کے بعد بینچ تحلیل ہو گیا اور کیس کی مزید کارروائی بغیر سماعت کے ملتوی کر دی گئی، نئی بینچ کی تشکیل کے بعد آئندہ تاریخ سماعت مقرر کی جائے گی۔