وزیر اعلیٰ پنجاب کا لانگ مارچ کی سخت سکیورٹی کا حکم

Oct 28, 2022 | 19:35:PM
وزیر اعلیٰ پنجاب, لانگ مارچ , سخت سکیورٹی , حکم
کیپشن: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی سکیورٹی سخت اور ڈرون سے مسلسل نگرانی  کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ عوام کے جان  و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے ۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی سکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں پنجاب پولیس  کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے لانگ مارچ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت دی اور کہا کہ مکمل رپورٹ پر  امن عامہ برقرار رکھنے کیلئے  خصوصی انتظامات کئے جائیں،تمام متلعقہ ادارے بہترین کو آرڈینیشن سے امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنائیں ، ٹریفک جام سے بچنے کیلئے متبادل انتظامات کئے جائیں۔