لاہور پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتیاں مکمل ، کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری

Oct 28, 2022 | 18:28:PM
فائل فوٹو
کیپشن: لاہور پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتیاں مکمل نو ٹیفیکیشن جاری
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) لاہور پولیس میں 1063 کانسٹیبلز بھرتی کر لئے گئے، نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔ بھرتی ہونے والوں میں 891 مرد،172 خواتین شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تمام امیدواران کو ضابطہ کار، شرائط پر پورا اترنے کے بعد سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر بھرتی کیا گیا،۔ میو ہسپتال،گورنمنٹ کوٹ خواجہ سعید،میاں منشی ہسپتال سمیت مقررہ ہسپتالوں نے امیدواران کو طبی بنیادوں پر فٹ قرار دیا۔ اہلکاروں کی بھرتی تعلیمی اسناد،ڈومیسائل اور دیگر ضروری دستاویزات کی ویریفیکشن سے مشروط ہے۔جانچ پڑتال میں دستاویزات جعلی ثابت ہونے پر اہلکاروں کو ملازمت سے بغیر کسی نوٹس برطرف کر دیا جائے گا اور جعلی دستاویزات کی بنا پر بھرتی ہونے والے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔