ایبٹ آباد، تیز رفتار جیپ کھائی میں جاگری، 5افراد جاں بحق

Nov 28, 2025 | 18:25:PM
ایبٹ آباد، تیز رفتار جیپ کھائی میں جاگری، 5افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر اعوان)ایبٹ آباد کےقریب حویلیاں سے مگری جانے والی جیپ تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری،حادثے میں 5افراد جاں بحق اور 6شدید زخمی  ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حویلیاں سے مگری جانے والی چیپ الٹ کر کھائی میں جاگری،حادثے میں 5 افراد جان سے گئے اور 6 زخمی ہوئے۔حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کی لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر آر ایچ سی حویلیاں منتقل کر دیا گیا ۔جیپ میں 12 مسافر سوار تھے،حادثے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیرداخلہ خود کش دھماکے کے بعد افسروں وجوانوں سے ملنے  ایف سی ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے