پرفارمر مہک ملک پی ایس ایل فرنچائز کی مالک بن گئیں؟ 

Nov 28, 2025 | 11:49:AM
پرفارمر مہک ملک پی ایس ایل فرنچائز کی مالک بن گئیں؟ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف پرفارمراور ٹک ٹاک سٹار مہک ملک کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ انہوں نے پی ایس ایل کی نئی فیصل آباد کی ٹیم خرید لی ہے اوروہ اس نئی فرنچائزکی مالک بن گئی ہیں۔ 
اگرچہ اس  خبرکی ابھی تک باضابطہ طورپر تصدیق نہیں ہوئی، لیکن سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث جاری ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ کہ اگر یہ دعویٰ درست ہے تو یہ پاکستان کی کھیلوں میں صنفی شمولیت  کی طرف ایک بہت بڑا قدم ہوگا، بہت سے صارفین اور تجزیہ کاروں نے اسے قابلِ تعریف پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدم پیشہ ورانہ کھیلوں میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لیے نئی راہیں کھول سکتا ہے،یہ کم نمائندگی والی کمیونٹیز کو بھی بڑی سطح پر کھیلوں میں شامل ہونے کی ترغیب دے گا۔
کئی سوشل میڈیا پوسٹوں میں تو یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پی ایس ایل کے عہدیداروں نے مہک ملک کے ممکنہ داخلے کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے لیگ کے لیے مثبت تبدیلی قرار دیا ہے،تاہم ابھی تک نہ پاکستان کرکٹ بورڈاور نہ ہی PSL انتظامیہ نے مہک ملک کی جانب سے ٹیم خریدنے کی باضابطہ تصدیق کی ہے اس وجہ سے یہ خبر اس وقت صرف سوشل میڈیا کی سطح پر موجود دعویٰ یا افواہ سمجھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملائکہ اروڑہ ایک بار پھر سرخیوں میں،نیا بوائے فرینڈ کون ؟
واضح رہے کہ پی سی بی نے حال ہی میں پی ایس ایل کی توسیع کے لیے 6 شہروں کو شارٹ لسٹ کیا تھا، جن میں، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی کی ٹیمیں شامل ہوں گی، بعد ازاں گلگت اور فیصل آباد کو فائنل کیا گیا۔