کورونا کی نئی لہر ۔۔۔کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی میں کون کون شریک ہوگا ؟؟

Nov 28, 2021 | 20:03:PM
کترینہ کیف ، وکی کوشال
کیپشن: کترینہ کیف اور وکی کوشال فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کورونا وائرس کی نئی لہر کےپیش نظر کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی کی تقریبات   اور مہمانوں کی فہرست مختصرکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے  ۔

یہ بھی پڑھیں: جنت مرزا کی بہن نے انڈین گانے پر ڈانس ریکارڈنگ کے دوران قریب کھڑےشخص کو تھپڑ مار دیا۔۔ ویڈیو وائرل

تفصیلات کے مطابق وکی  کوشال اور کترینہ کی شادی ممکنہ طور پر 9 دسمبر کو جے پور میں ہوگی ۔کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پیش نظر اداکاروں نے شادی میں کم لوگوں کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔کترینہ کیف اور وکی کوشال خصوصی مہندی ، بین الاقوامی فوٹوگرافر کی خدمات حاصل کرنے کے حوالےسے بھی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

کترینہ اور وکی کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ شادی کےمنتظمین نے مدعو کیے گئے مہمانوں کی تعداد پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ جب کہ مہمانوں کی فہرست تقریباًفائنل ہوچکی تھی ۔ہفتے کے آخر میں منتظمین نے ایک ورچوئل میٹنگ کی ۔میٹنگ میں کرونا کی بڑھتی ہوئی نئی قسم کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا گیا۔جس کےبعد فیصلہ کیا گیا کہ مہمانوں کی فہرست کو مختصر کیا جائیگا ۔

یہ بھی پڑھیں:جھانوی کپور اور ان کے خاندان سے کیا تعلق ہے ؟ ۔۔ سجل علی نے اہم بات بتا دی