جھانوی کپور اور ان کے خاندان سے کیا تعلق ہے ؟ ۔۔ سجل علی نے اہم بات بتا دی

Nov 28, 2021 | 15:30:PM
سجل علی نے جھانوی کپور سے تعلقات بارےبتا دیا
کیپشن: سجل علی جھانوی کپور فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور بھارت میں  اپنی اداکاری کے جوہر دِکھانے والی سجل علی نے بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور اور ان کے خاندان سے اپنے تعلقات کے بارے میں بتادیا۔

 پاکستان کی معروف اداکارہ  سجل علی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بالی ووڈ کی انجہانی اداکارہ سری دیوی اور اُن کی بیٹی جھانوی کپور کے ساتھ   بہت ہی قریبی  تعلقات تھے۔

سجل نے بتایا کہ ’فلم ’’موم‘‘ کی شوٹنگ کے دوران سری دیوی اور اُن کے اہلخانہ کے ساتھ بہترین تعلقات قائم ہوگئے تھے۔‘اداکارہ نے کہا کہ ’اُن کے ساتھ تعلق میں اپنائیت تھی اور اُس وقت بننے والا رشتہ بےحد خاص تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہمارے لیے پروفیشنل لائف کا نہیں بلکہ ذاتی زندگی کا محبت بھرا تعلق قائم ہوا۔اس دوران امّی کا انتقال ہونا اور سری دیوی کا ملنا، میرے لیے خوش نصیبی تھی۔’جھانوی کپور کے ساتھ بھی اُسی دوران دوستی ہوئی اور آج تک وہ رشتہ قائم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دوسری شادی کب اور کس سے کر رہی ہیں؟۔۔ ادکارہ فاطمہ سہیل نے خاموشی توڑ دی

 واضح رہے کہ بھارتی فلم ’موم‘ 7 جولائی 2017 کو ریلیز ہوئی تھی، اس فلم کی ہدایت کاری روی ادیاور نے انجام دی تھی جبکہ فلم کے مرکزی کرداروں میں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سری دیوی، اداکار اکشے کھنّہ، نواز الدین صدیقی، سجل علی اور اداکار عدنان صدیقی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ دوئبی کس کے خرچے پر گئیں ؟پتہ چل گیا