ملتان میں تالے توڑنے والوں کے ہاتھ توڑیں گے

Nov 28, 2020 | 19:38:PM
ملتان میں تالے توڑنے والوں کے ہاتھ توڑیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کورونا میں اضافے کا ذمہ دار پی ڈی ایم کو قرار دےدیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ کورونا پھیلانے کا ذمہ دار ہے،پنجاب حکومت لاہور میں پی ڈی ایم جلسہ کو نہیں ہونے دے گی، ملتان میں تالے توڑنے والوں کے ہاتھ توڑیں گے، ملتان جلسہ کے بعد کورونا پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ کا سبب پی ڈی ایم ہوگی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ٹولے کی آنکھوں پر کالی پٹی بندچکی ہے، چوروں کا ٹولہ اپنی منفی سیاست کےلئے عوام کی زندگیوں کو داﺅ پر لگا رہا ہے، اپوزیشن کی ساری جماعتیں الٹی بھی ہو جائیں،پھر بھی سیدھی طرح لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا۔ معاون خصوصی نے کہاکہ کورونا نے بے دردی سے پاکستان میں پہنچے گاڑھے ہیں، کورونا کی دوسری لہر پہلی لہر سے زیادہ خطرناک ہے پوری قوم کےلئے چیلنج ہے،اگلے دو ہفتے زیادہ خطرناک ہیں۔