خواجہ آصف کو وزیراعظم بنانے کی پیشکش کس نے کی تھی؟وزیر دفاع نے خود بتادیا

May 28, 2026 | 17:47:PM
خواجہ آصف کو وزیراعظم بنانے کی پیشکش کس نے کی تھی؟وزیر دفاع نے خود بتادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  وزیر دفاع خواجہ آصف کو کس نے وزارت عظمیٰ کے عہدے کی پیشکش کی تھی اس کا انکشاف خود انہوں نے کر دیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ہیں اور قائد ن لیگ نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہونے کے ساتھ پارٹی کے ہر دور حکومت میں کابینہ کا حصہ رہے ہیں۔

بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ ماضی میں خواجہ آصف کو ملک کے سب سے بڑے عہدے وزارت عظمیٰ کی پیشکش بھی کی جا چکی ہے، مگر انہوں نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔

خواجہ آصف کو یہ پیشکش کس نے کی اور ٹھکرانے کی وجہ کیا تھا،نجی ٹی وی کے پروگرام میں اس کا انکشاف خود وزیر دفاع نے کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے انہیں وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی تھی  لیکن میں نے شکریہ کہتے ہوئے یہ پیشکش قبول نہ کی اور کہا کہ میرے بس کا روگ نہیں، ذمہ داری بڑھ جائے گی، کام نہ کر سکا تو آپ ہی کہو گے کہ شوقیہ لے کر بیٹھ گیا۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ میرا نواز شریف نے بڑے پیار والا اور سگے بھائیوں جیسا تعلق ہے،اس کے بعد بھی انہیں کئی بار مواقع ملے لیکن ہر بار معذرت کی۔ 

یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ