پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز،کوپر کنولی آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے کوپر کنولی کو آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کوپر کنولی کو مچل مارش کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، آسٹریلوی کپتان ٹخنے کی انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو چکے ہیں۔
ون ڈے سیریز میں مچل مارش کی جگہ جوش انگلس آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔