افغان طالبان رجیم کوعالمی سطح پرشدید سبکی، یورپی پارلیمنٹ میں جرائم بےنقاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) طالبان رجیم کو عالمی سطح پر بیک وقت انسانی حقوق کی پامالی، دہشتگردی اور معاشی بحران کے حوالے سے تنقید کا سامنا ہے، یورپی اداروں اوررکن ممالک سےمطالبہ کیاگیاکہ طالبان رجیم کوتسلیم نہ کیاجائےاورتعلقات معمول پرنہ لائے جائیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کی حالیہ قرارداد نے 480 حمایتی ووٹ حاصل کر کے طالبان کی انتہاپسند پالیسیوں کو یکسر مسترد کر دیا،قابض طالبان رجیم کےجابرانہ اورآمرانہ طرزحکمرانی انسانی حقوق کی آزادیوں کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔
پورپی پارلیمنٹ کی جانب سےجاری اعلامیہ کےمطابق ارکان پارلیمنٹ نےطالبان رجیم کےعدالتی وفوجداری نظام کوخواتین کےمنظم استحصال،غلامی اورصنفی امتیاز پرمبنی قراردیا۔
یورپی پارلیمنٹ نے کہا کہ طالبان رجیم عوامی سزاؤں،پھانسیوں اوردیگرسخت اقدامات فوری طورپرروکےاورفوجداری ضابطہ منسوخ کرے۔