پنجاب میں کل ہونے والے سینیٹ انتخاب موخر کر دیئے گئے
کیپشن: سینیٹ انتخابات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب میں کل ہونے والے سینیٹ انتخاب موخر کر دیئے گئے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سینیٹ الیکشنز مخصوص نشستوں کے کیس کے باعث موخر ہوئے۔
الیکشن کمیشن ذرائع نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کا الیکٹورل کالج پورا ہونے پر نئے سینیٹر کا انتخاب ہوگا۔
واضح رہے کہ پنجاب کے صوبائی الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست کے لئے 4 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے ہیں۔
یہ نشست پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست کیلئے پولنگ 29 مئی کو ہونا تھی۔
یہ بھی پڑھیں:سمارٹ فونزاب بغیرسودکے آسان قسطوں پرحاصل کریں