موبائل صارفین کیلئے اچھی خبر،سمارٹ فونزبغیرسودکے آسان قسطوں پرحاصل کریں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ریڈمی کے سمارٹ فونز اب قسطوں پربھی دستیاب ہیں اوربینک نے بنا سود ریڈمی موبائل کے لیے قرض دینے کا اعلان کردیا۔
بینک الفلاح نے شاؤمی کے تعاون سے ایک آفر متعارف کروائی ہے جس کے تحت صارفین"سمارٹ بائے سکیم" کے تحت ریڈمی سمارٹ فونز آسان اقساط پر بغیرکسی مارک اپ کے ساتھ خرید سکتے ہیں،اس محدود مدت کی پیشکش کے تحت ہر اہل خریداری پر ایک مفت تحفہ بھی دیا جا رہا ہے،اگرچہ تحفے کی نوعیت مختلف ہو سکتی ہے لیکن پروموشنل مواد میں پورٹ ایبل سمارٹ اسپیکرز جیسے لوازمات بھی شامل ہیں۔
یہ آفر ریڈمی کے مختلف سمارٹ فون ماڈلز پر دستیاب ہے جن میں ریڈمی A2، ریڈمی نوٹ 13، اور ریڈمی نوٹ 13 پرو پلس 5G جیسے مقبول ماڈلزبھی شامل ہیں جن کی قیمتیں 26,999 روپے سے شروع ہوتی ہیں۔
صارفین اپنے پسندیدہ فونز 3، 6، یا 9 ماہ کی قسطوں میں صفرمارک اپ کے ساتھ خرید سکتے ہیں،تاہم، 12، 18، 24، اور 36 ماہ کی قسطوں پر یہ سہولت دستیاب نہیں ہے،24 ماہ کی مدت پر اقساط صرف 1,251 روپے ماہانہ سے شروع ہوتی ہیں،تاہم ہر منصوبے پر 2.5 فیصد پراسیسنگ فیس لاگو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکہ نے غیرملکی طلبا کو سٹوڈنٹ ویزے جاری کرنے سے روک دیا
یہ آفر محدود مدت کے لیے دستیاب ہے اور سٹاک کی دستیابی سے مشروط ہے،صرف بینک الفلاح کریڈٹ کارڈ ہولڈرز اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جبکہ پروڈکٹس کی بکنگ آن لائن یا کسٹمر سروس کے ذریعے کی جا سکتی ہے،خریداری میں دلچسپی رکھنے والے صارفین بینک الفلاح کی آفیشل ویب سائٹ پر وزٹ کرکے اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں اور بینک الفلاح کی ہیلپ لائن سروس پربھی رابطہ کر سکتے ہیں۔