انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالوورز، یمنیٰ زیدی نےخوبصورت پیغام شیئرکردیا

May 28, 2025 | 16:53:PM
انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالوورز، یمنیٰ زیدی نےخوبصورت پیغام شیئرکردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صفِ اوّل کی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام پرایک کروڑ فالوورز ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خوب صورت پیغام شیئرکردیا ۔

یمنیٰ زیدی کا شمار صفِ اوّل کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، دل ناامید تو نہیں، ڈر سی جاتی ہے صلہ، پری زاد، صنفِ آہن، پیار کے صدقے،یہ رہا دل اورتیرے بن جیسے مقبول ڈرامے ان کے کریڈٹ پرہیں،ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد فلم "نایاب" کے ذریعے وہ سکورسکرین پر بھی اپنی پرفارمنس کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ  پرفالورز میں اضافے کی خوشی میں یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ایک خوبصورت پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ برس قبل میں نے خوشی کا ایک بیج بویا تھا اور اب میں محبت، احترام اور خوشیوں کا ایک باغ اپنے پاس رکھتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:چاہت فتح علی کو دھن سے متعلق کوئی مشورہ نہیں دے سکتا،اسرار شاہ

یمنیٰ زیدی نے اپنے مداحوں کو پھولوں سے تشبیہ دیتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے انسٹاگرام کے باغ میں ایک کروڑ خوبصورت پھولوں کے لیے سب کا شکریہ۔