ماہرہ کیساتھ کام کوغلطی قرار دینے کے بعد خلیل الرحمان قمر نے انہیں فلم میں لینے کا اعلان کر دیا

May 28, 2024 | 21:47:PM
ماہرہ کیساتھ کام کوغلطی قرار دینے کے بعد خلیل الرحمان قمر نے انہیں فلم میں لینے کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دینے  والے خلیل الرحمان قمر نے اداکارہ کو نئی فلم میں ہیروئن لینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مشہور ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر نے اداکارہ ماہرہ خان کو اپنی نئی فلم میں ہیروئن لینے کا اعلان کردیا ہے ،ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں خلیل الرحمان قمر نے انکشاف کیا کہ ان کی نئی فلم ” مرزا جٹ” میں ہیروئن کا کردار اداکارہ ماہرہ خان ادا کریں گی، فلم کے ہیرو ہمایوں سعید ہوں گے جبکہ سینئر اداکار سہیل خان بھی کاسٹ میں شامل ہوں گے،ماہرہ خان سے متعلق بات کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ کام تو کرنا ہے نا۔

ماہرہ خان سے معافی مانگنے کے مطالبے پر اب بھی قائم ہوں تاہم کام اپنی جگہ پر ہے،ماہرہ خان کی جانب سے خود پر تنقید کرنے پر خلیل الرحمان  قمر نے مختلف انٹرویوزمیں ان کے لیے انتہائی سخت بیانات دئیے تھے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا، خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ جب تک ماہرہ خان ان سے سر عام معافی نہیں مانگیں گی وہ کبھی ان کے ساتھ کام نہیں کریں گے،خلیل الرحمان قمر نے ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :پولیس اور بیورو کریسی  کے ٹک ٹاک استعمال پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ