اعجاز الحق کی تحریک انصاف میں شمولیت اور پارٹی انضمام کا معاملہ،حقائق سامنے آگئے 

May 28, 2023 | 18:45:PM
اعجاز الحق کی تحریک انصاف میں شمولیت اور پارٹی انضمام کا معاملہ،حقائق سامنے آگئے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اعجاز الحق کی تحریک انصاف میں شمولیت اور پارٹی انضمام سے متعلق حقائق سامنے آگئے ہیں۔

مسلم لیگ ضیاء کے پاکستان تحریک انصاف میں انضمام کی خبریں بھی غلط نکلیں،مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق نے تحریری بیان میں کہا کہ نہ تحریک انصاف میں شامل ہوا، نہ مسلم لیگ ضیاء  کو تحریک انصاف میں ضم کیا، مسلم ضیاء نے تحریک انصاف سے محض اتحاد کیا، پارٹی ضم نہیں کی، الیکشن کمیشن نے اعجاز الحق سے پارٹی پوزیشن، الیکشن سے متعلق خط لکھ کر وضاحت مانگی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوبتی کشتی، کھیل ختم، انڈرورلڈ ڈان کو اب ڈائیلاگ کیوں یاد آگئے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق اعجاز الحق نے پی ٹی آئی شمولیت اور پارٹی ضم کرنے سے متعلق کہا ہے کہ مسلم لیگ ضیا کی الگ شناخت اورپورا تنظیمی ڈھانچہ ہے، ضم کرنے کی خبر درست نہیں، چئیرمین تحریک انصاف کے ساتھ ملاقات میں انتخابی اتحاد کیا تھا، میڈیا نے ضم کرنے کی خبر کو غلط رپورٹ کیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ   شہداء کے مجسموں اور دفاعی املاک کو نقصان پہنچانے والے رعایت کے مستحق نہیں،  9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرچکا ہوں، میرے والد ضیاءالحق نے تو وردی میں جان دی تھی، جنرل ضیاالحق نے پاک فوج کو ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ کا موٹو بھی دیا تھا، پاک فوج کے خلاف جو بھی آواز، اٹھائے گا، اس کے سامنے دیوار بن جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے واقعات، پی ٹی آئی سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

اعجازالحق نے الیکشن کمیشن کو وضاحت بھجوادی کہ میری پارٹی الگ حیثیت میں قائم ہے، ریکارڈ کو درست کرلیں۔